بلکہ تم تو یہ سمجھے ہوئے تھے کہ رسول اور مسلمان ہرگز گھروں کو واپس نہ آئیں گے (ف۲۴) اور اسی کو اپنے دلوں میں بَھلا سمجھے ہوئے تھے اور تم نے بُرا گمان کیا (ف۲۵) اور تم ہلاک ہونے والے لوگ تھے (ف۲۶)
سورۃ الفتح، آیۃ نمبر ۱۲
Hadith / حدیث پاک
روایت ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرما�
روایت ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ وآلہٖ وسلم نے کہ جو شخص صبح یا شام مسجد کو جائے جب کبھی صبح یا شام جائے گا اللہ (عزوجل )اس کیلئے جنت کی مہمانی کا سامان بنائے گا ۔
(مشکوۃ المصابیح،کتاب الصلاۃ،باب المساجد ،الفصل الاول، الحدیث۶۹۸، ج۱، ص۱۴۸)