You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Chaalees (40) Ahadees Bachon Ke Liye چالیس احادیث بچوں کے لیئے |
Description | |
زیر نظر چالیس احادیث مبارکہ کا حسین گلدستہ چالیس نصیحت انگیز اور عبرت آموز حکایات پر مبنی ہے اور اس کو حضرت علامہ مولانا محمد افروز چڑیا کوٹی دامت برکاتھم العالیہ نے بڑی محنت سے بچوں کے لیے سجایا ہے تاکہ انھیں ہمارے بچے پڑھیں اور اپنے مستقبل کو روشن کریں ۔ ادب اطفال پر لکھنے اور توجہ دینے والے بہت کم ہیں۔ مولانا موصوف نے اس موضوع پر ایک اچھی کتاب لکھ کر بڑا اہم کام کیا ہے۔ انداز بیان بھی اچھوتا اور نادر ہےاور ساتھ ہی نہایت مؤثر بھی کہ ایک ایک حکایت بیان کر کے اس سے متعلق حدیثیں تلاش کر کے پیش کر دی ہیں ۔ بچے چونکہ کہانیوں اور واقعات سے ذیادہ دلچسپی لیتے ہیں اس لیے یہ انداز ضرور مفید ہو گا اور یہ کتاب ان شاءاللہ مقبول ہو گی۔ ہماری گزارش ہے کہ والدین اپنے بچوں کو اور مدارس و مکاتب کے اساتذہ اپنے طلبہ کو اس کتاب کے مطالعہ کی تلقین کریں ؛ بلکہ مدارس و سکول کے ذمہ دار حضرات اسے بچوں کے نصاب میں شامل کردیں تو مطالعہ اور استفادہ کی راہ اور آسان ہو جائیگی۔ |
|
Author | Pro Muhammad Afroz Qadri Chiriya Koti Pro Afroz Qadri Chiriya Koti پروفیسر محمد افروز قادری چریا کوٹی |
Language | Urduاردو |
Categories | > Ahadees of Prophet Muhammad احادیثِ نبوی > Children Section Corner اطفال (بچے) سیکشن |
Download |
Book download has started.
Re-Generate the book again if required.
|
Views | 30595 |
Downloads | 2605 |