کیا انہوں نے اپنے جی میں نہ سوچا کہ اللّٰہ نے پیدا نہ کئے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے مگر حق (ف۱۱)اور ایک مقرر میعاد سے (ف۱۲) اور بیشک بہت سے لوگ اپنے رب سے ملنے کا انکار رکھتے ہیں (ف۱۳)
سورۃ الروم، آیۃ نمبر ۸
Hadith / حدیث پاک
اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب
اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''جس نے تين دن سے کم ميں مکمل قرآن پڑھا اس نے سمجھانہيں۔'' يعنی کيونکہ اس وقت وہ اس کے مطالب ميں غور وفکر نہيں کریگا اور اس سے حاصل شدہ احکام پر عمل نہ کر سکے گا۔
(جامع الترمذی، ابواب القراء ا ت،باب فی کم أقرأ القرآن؟،الحدیث:۲۹۴۹،ص۱۹۴۸)