یہ اس لئے کہ ان کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں لاتے (ف۱۰) تو بولے کیا آدمی ہمیں راہ بتائیں گے (ف۱۱) تو کافر ہوئے (ف۱۲) اور پھر گئے (ف۱۳) اور اللّٰہ نے بے نیازی کو کام فرمایا اور اللّٰہ بے نیاز ہے سب خوبیوں سراہا
سورۃ التغابن، آیۃ نمبر ۶
Hadith / حدیث پاک
شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار باذنِ پروردگ
شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار باذنِ پروردگار عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'جب قیامت کا دن آئے گا تو ایک منادی ندا دے گا کہ جس نے اللہ عزوجل کے غیر کے لئے عمل کیا وہ اپنا ثواب اسی کے پاس تلاش کرے جس کے لئے اس نے عمل کیا تھا۔