You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Fuzlat-e-Rasool (Sallallaho Alaihi Wasallam) Paak Hain فضلات رسول صلی اللہ علیہ وسلم پاک ہیں |
Description | |
اہل سنت و جماعت کا عقیدہ ہے کہ ہم حضور علیہ السلام کو ایسا بشر مانتے ہیں جس میں بشریت کے عیوب و نقائص نہ ہوں اور اسکی وجہ یہ ہے کہ حضور علیہ السلام کو اللہ تعالی نے ابتداۓ آفرینش میں "محمد " پیدا کیا ہے جس کے معنی ہیں "حمد کیا ہوا" حمد کے معنی ہیں "تعریف و ثنا" ۔ ظاہر ہے کہ تعریف و ثنا حمد و خوبی پر ہی ہو سکتی ہے ۔ عیب سے اس کا تعلق نہيں ۔ حضور علیہ السلام چونکہ اپنے مرتبہ و مقام میں مطلقا محمد ہیں اس لیۓ ذات مقدسہ میں کوئی ایسی بات نہیں پائی جا سکتی جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں کسی اعتبار سے بھی عیب قرار پاۓ ۔ لہذا واضح ہو گیا کہ نجاست و غلاظت ، کثافت و ثقالت ہر عیب سے حصور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پاک ہیں اور آپکی بے عیب بشریت محمدیت کی دلیل ہے۔۔۔۔۔۔۔ زیر نظر کتاب "فضلات رسول صلی اللہ علیہ وسلم پاک ہیں" کی تصنیف کے بارے میں مصنف علیہ رحمۃ عرض گزار ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بشریت ، آدمیت ، انسانیت حق ہے لیکن انہیں اپنے جیسا سمجھنا گمراہی اور سراسر تباہی ہے ۔اس سے آپکا ہماری جنس ہونا ثابت نہیں کرتا کہ ان کی بشریت کی حقیقت بھی ہماری جیسی ہے بلکہ آپکی بشریت کے لوازمات گواہ ہیں کہ آپ نور علی نور ہیں اور ہماری بشریت گندگیوں اور غلاظتوں سے بھرپور ۔اس کتاب میں صرف فضلات کے بارے میں گفتکو ہو گي۔ پہلے ایک مقدمہ آخر میں ایک خاتمہ اور درمیان میں دو باب ۔ مقدمہ میں عقیدۂ اہل سنت و نظریہ باطل کے ساتھ اسلاف صالحین رحمہم اللہ کی آراء مقدسہ اور ابواب ميں فضلات مبارکہ کی تفصیل اور خاتمہ میں خصائص کا ذکر ہے۔ |
|
Author | Faiz Ahmad Awaisi Allama / Mufti حضرت علامہ مفتی محمد فیض احمد اویسی |
Language | Urduاردو |
Categories | > Beliefs - Aqaid عقائد > Azmat-e-Mustafa عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 8355 |
Downloads | 878 |