You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
قائدین تحریک آزادی قسط ۷
دلاور جنگ مولانا احمد اللہ شاہ مدراسی :جنگ آزادی ۱۸۵۷ء کے سالاراعظم
مرتب:عطاء الرحمن نوری مبلغ سنی دعوت اسلامی،مالیگائوں
=======================
دلاورجنگ مولانااحمداللہ شاہ مدراسی (متولد ۱۲۰۴ھ/۱۷۸۷ئ۔شہید ۱۲۷۴ھ/۱۸۵۸ئ)دریائے شور کے ساحلی علاقہ چنیاپٹن تعلقہ پورنا ملی جنوبی ہند کے نواب محمد علی مشیر و مصاحب سلطان ٹیپو کے فرزند تھے۔آپ کا تعلق گولکنڈہ کے قطب شاہی خاندان سے تھا۔آپ انقلاب ۱۸۵۷ء کے سالار اعظم تھے۔آپ کی شجاعت ومردانگی تاریخ ِ ہند اور تاریخ ِ انقلاب کے روشن ابواب ہیں۔احمد علی نام،ضیاء الدین لقب اور دلاور جنگ خطاب ہے۔اپنے عقیدت مندوں اور مریدوں کے ساتھ جب مولانا مدراسی کہیں نکلتے تو ایک دستہ نقارہ اور ڈنکا پیٹتا ہواساتھ ساتھ چلتا تھا اسی لیے آپ کو ڈنکا شاہ اور نقارہ شاہ بھی کہاجاتا تھا۔عہد شباب ہی میں آپ پر فقر وتصوف کا غلبہ ہوا اور ریاضت ومجاہدہ کے لیے گھر بار چھوڑ کر حیدرآباد دکن اور مدراس وغیرہ ہوتے ہوئے انگلستان پہنچ گئے،وہاں سے مصر گئے اور پھر حجاز پہنچ کر حج وزیارت کے بعد ترکی، ایران اور افغانستان ہوتے ہوئے ہندوستان واپس آئے۔بیکانیر وسانبھر میں بارہ سال تک ریاضت ومجاہدہ اور چلہ کشی کی۔پھر جے پور آکر میر قربان علی شاہ چشتی کے مرید ہوئے اور خلافت سے سرفراز کیے گئے۔یہاں سے ٹونک گئے اور پھر گوالیار میں محراب شاہ قلندر گوالیاری کی خدمت میں پہنچے اور اس حکم کے ساتھ آپ کو محراب شاہ نے اجازت وخلافت دی کہ ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے ہر حال میں آزاد کراناہے۔حضرت قربان علی شاہ چشتی جے پوری اور حضرت محراب شاہ قلندر قادری گوالیاری سے چشتی وقادری خلافت پاکر آپ چشتیت وقادریت کا سنگم بن گئے۔چنانچہ اپنے مرشد کے وعدے کی تکمیل کے ارادہ سے آپ تقریباً ۱۸۴۶ء میں گوالیار پہنچے۔دہلی کے مشاہیر علما ومشائخ سے آپ نے ملاقات وگفتگو کی۔مفتی صدرالدین آزردہؔ نے مشورہ دیاکہ اس مہم کے لیے ماحول سازی آگرہ کے اندر بہتر اور مؤثر طریقے سے ہوسکتی ہے۔ساتھ ہی مفتی آزردہؔ صاحب نے مفتی انعام اللہ خان بہادر( سرکاری وکیل آگرہ،ساکن گوپامئو ضلع ہردوئی)کے نام ایک سفارشی خط بھی لکھا۔آگرہ پہنچ کر آپ نے دینی وعلمی شخصیات اور سربرآوردہ حضرات سے رابطہ قائم کیا۔آپ کا اثر روزبروز بڑھتا اور پھیلتا گیا۔مجلس علما آگرہ قائم کرکے آگرہ کے علما کو آپ نے مربوط ومنظم کیا،اس طرح علما آپ کے دست وبازو بن گئے۔مولانا صاحب نے اپنے اثرورسوخ سے دیسی فوج کی تمام رجمنٹوں میں کمیٹیاں بنا دی تھی،قاصد تیار کئے اور سپاہیوںکی آدھی رہائش گاہوں پر آدھی رات کو خفیہ کانفرنسیں کرواتے۔میلسن اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ نئے کارتوسوںکے بارے میں دیسی سپاہیوں کو معلومات مولانامدراسی نے ہی دی۔(انڈین میوٹنی)
آپ کے وعظ وبیان میں ہزاروں کا مجمع ہوتا تھا۔جگہ جگہ آپ کے تبلیغی واصلاحی دورے ہوتے تھے۔آپ کی شہرت اور آپ کے تعلقات واثرات کا دائرہ کافی وسیع ہوگیا۔بڑے بڑے علما وفضلاوادبا وشعرا آپ کے گرویدہ ہوگئے۔آپ کے عزائم اور آپ کی ہر دل عزیزی نے حکومت ِ وقت کو چوکنا کردیااور انگریزمخالف سرگرمیوں نے سرکاری کارندوں کے ہوش اڑا دیئے۔مولاناامیر علی شاہ (امیٹھی،لکھنؤ) کی شہادت پر لکھنؤ آئے،فیض آباد گئے۔حکومت نے آپ کو نظربند کردیا۔انقلاب ۱۸۵۷ء رونما ہواتو جیل ٹوٹی تو آپ رِہاہوکر مع محبان وطن کے لکھنؤ آئے اور نصف لکھنؤ پر قبضہ کر لیا اور اپنا اقتدار بڑھانا شروع کیا۔ممو خاں نے برجیس قدر کو تخت پر بٹھایا اور نگراں ملکہ اودھ حضرت محل تجویز ہوئیں۔کمپنی اور حضرت محل کے کئی محاذ پر بڑے بڑ ے مقابلے ہوئے۔
دلاورجنگ مولانااحمداللہ شاہ مدراسی نے دہلی وآگرہ کے بعد میرٹھ،پٹنہ،کلکتہ وغیرہ کے بھی دورے کئے اور انگریزوں کے خلاف مہم کا دائرہ کافی وسیع کرلیا۔سید خورشید مصطفی رضوی لکھتے ہیں:تحریک ۱۸۵۷ء کے لیے پورے ملک کو تیار کرنے میں مولانا شاہ احمداللہ کانام سر فہرست آتا ہے۔وہ ملک کے گوشے گوشے میں دورے کرکے بغاوت کے لیے عوام کو آمادہ کررہے تھے۔لکھنؤ ،فیض آباد، شاہجہاں پورمیں مولانا مدراسی نے انگریزوں سے گھمسان کی جنگ لڑی۔آخر میںقصبہ محمدی (شاہجہاں پور)میں مولانا مدراسی،شہزادہ فیروز شاہ، جنرل بخت خاں، مولانا فیض احمد بدایونی، ڈاکٹر وزیر خاں اکبرآبادی وغیرہ نے اپنی حکومت قائم کرلی ۔شاہزادہ فیروز شاہ وزیر مقرر ہوئے اورجنرل بخت خاں کمانڈر۔خلافت راشدہ کی اتباع میں حکومت شرعیہ کا نقشہ قائم ہوا اور سکہ مولانا مدراسی کے نام کا جاری ہوا۔(غدر کے چند علما،از:مفتی انتظام اللہ شہابی)مفتی انتظام اللہ شہابی اکبرآبادی اپنی دوسری کتاب میں لکھتے ہیںکہ:مولوی احمد اللہ شاہ ہفتے میں تیسرے دن بعد نماز عصر قلعہ اکبرآباد کے میدان میں مردوں کو لے جاکر فن سپاہ گری اور شہ سواری کی مشق کرایا کرتے۔خود بھی ایسا نشانہ لگاتے جس کا جواب نہ تھا۔تلوار کے ہاتھ ایسے جچے تُلے ہوتے جس کی دھوم تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جامع مسجد میں آپ کے زمانے میں جتنے آدمی جمع ہوگئے اتنے دیکھنے میں نہیں آئے۔(ایسٹ انڈیا کمپنی اور باغی علما)
مولانا مدراسی پوائیں (شاہجہاں پور)پہنچے ،راجہ بلایو سنگھ نے غداری کی،راجہ بلدیو سنگھ نے آپ کا سرمبارک ۱۲۷۴ھ/۱۸۵۸ء کوتن سے جداکرکے آپ کو شہیدکردیا، بلدیو سنگھ کو انگریزوں نے پچاس ہزار روپئے کا انعام دیا۔سرمبارک عرصہ تک شاہجہاں پور کوتوالی میں لٹکا رہااور جسم کو آگ میں پھونک دیاگیا۔مولانا مدراسی کی شہادت کے ساتھ ہی انقلاب ۱۸۵۷ء کا یہ باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔پروفیسر محمدایوب قادری کراچی لکھتے ہیں کہ:شاہ احمد اللہ صاحب کی شہادت پر روہیل کھنڈ کی ہی جنگ آزادی نہیںبلکہ درحقیقت ہندوستان کی جنگ آزادی ۱۸۵۷ء ختم ہوگئی۔ (جنگ آزادی ۱۸۵۷،مطبوعہ کراچی)مولانا مدراسی کی شہادت کے بعد انگریزوں کا عام تاثر یہ تھا کہ شمالی ہند میں ہمارا سب سے بڑا دشمن اور سب سے خطرناک انقلابی ختم ہو گیا۔انگریز مؤ رخ جی ڈبلیو فارسٹر لکھتا ہے: یہ بتا دینا ضروری ہے کہ وہ عالم باعمل ہونے کی وجہ سے مولوی تھا،روحانی طاقت کی وجہ سے صوفی تھا،جنگی مہارت کی وجہ سے سپاہی اور سپہ سالار تھا۔۔۔۔۔ظلم طبیعت میں نہ تھا،ہر انگریز اس کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا تھا۔(ہسٹری ڈی انڈین میونٹی)انگریزوں نے برملا اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ :باغیوں میں وہ ہی بادشاہت کے لیے سب سے زیادہ مستحق تھا۔(Holmes)اس طرح شاہ صاحب کا بارہ سالہ جہاد کا سفر اختتام پذیر ہوا۔ [ماخوذ: (۱) چند ممتاز علمائے انقلاب ۱۸۵۷،(۲)۱۸۵۷ء پس منظر وپیش منظر،از:علامہ یاسین اختر مصباحی صاحب(۳)خطبات اسلام،از:مولانا عبدالمالک مصباحی]
عطا ء الرحمن نوری(ایم اے، جرنلسٹ) مالیگائوں،ضلع ناسک ۔۴۲۳۲۰۳،مہاراشٹر(انڈیا)
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberLorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry's standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book. It has survived not only five centuries, but also the leap into electronic typesetting, remaining essentially unchanged. It was popularised in the 1960s with the release of Letraset sheets containing Lorem Ipsum passages, and more recently with desktop publishing software like Aldus PageMaker including versions of Lorem Ipsum.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberIt is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout. The point of using Lorem Ipsum is that it has a more-or-less normal
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThere are many variations of passages of Lorem Ipsum available, but the majority have suffered alteration in some form, by injected humour, or randomised words which don't look even slightly believable. If you are going to use a passage of Lorem Ipsum, you need to be sure there isn't anything embarrassing hidden in the middle of text.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThe standard chunk of Lorem Ipsum used since the 1500s is reproduced below for those interested. Sections 1.10.32 and 1.10.33 from "de Finibus Bonorum et Malorum" by Cicero are also reproduced in their exact original form, accompanied by English versions from the 1914 translation by H. Rackham.