You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
نوافل و وظائف لیلۃ القدر
حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ کہ میری امت میں جو مرد یا عورت خواہش کرے کہ میری قبر روشنی سے منور ہو جائے اسے چاہیئے کہ وہ رمضان المبارک کی شب قدروں میں کثرت کے ساتھ عبادت بجا لائے تا کہ مبارک اور متبرک راتوں کی بدولت اللہ پاک اس کے نامہ اعمال سے برائیوں کو مٹاکر نیکیوں کاثواب لکھ دے شب قدر کی عبادت ستر ہزار راتوں سے افضل ہے
ُپہلی شب قدر:۔ اکیسویں شب کو چار رکعت نماز دوسلام سے پڑھے ہررکعت میں بعد سورۃ الفاتحہ ایک بار سورۃ القدر اور ایک با ر سورۃالاخلاص اور بعد سلام کے ستر بار درود شریف پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ اس نماز پڑھنے والے کے حق میں فرشتے دعا کریں گے
٢:۔اکیسویں شب کو دو رکعت نماز نفل پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے سورۃ القدر ایک بار اورتین بار سورۃ الاخلاص پڑھے سلام کے بعد ستر مرتبہ استغفار پڑھے انشاء اللہ اللہ اس نماز اور شب قدر کی برکت سے اس کو بخش دے گا۔
دوسری شب قدر:۔رمضان المبارک کی تیئیسویں شب کو چار رکعت نماز دوسلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ قدر ایک بار اور سورہ اخلاص ٣ بار پڑھے انشاء اللہ واسطے مغفرت کے یہ نماز بہت افضل ہے
٢ ؛۔اسی شب کو آٹھ رکعات نماز چار سلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورہ قدرایک بار اور اخلاص ایک بار پڑھے سلام کے بعد ستر مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرے انشاء اللہ مغفرت فرمائے گا۔
تیسری شب قدر:۔رمضان المبارک کی پچیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے اور سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر ایک بار اور سورہ اخلاص پانچ با ر پڑھے اور سلام کے بعد سو بار کلمہ طیبہ پڑھے انشاء اللہ اللہ بے شمار عبادت کا ثواب دے گا ۔
٢ـ:۔رمضان المبارک کی پچیسویں شب کو چار رکعت نماز دوسلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ قدر ایک بار اور سورہ اخلاص ٣ بار پڑھے اور سلام کے بعد ستر مرتبہ استغفار پڑھے یہ نماز بخشش گناہ کیلئے بہت افضل ہے۔
٣:۔رمضان المبارک کی پچیسویں شب کو دو رکعت نمازپڑھے ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ قدر ایک بار اور سورہ اخلاص ١٥ بار پڑھے اور سلام کے بعد ستر مرتبہ کلمہ پڑھے یہ نماز عذاب قبر سے نجات کیلئے بہت افضل ہے۔
چوتھی شب قدر:۔١:۔رمضان المبارک کی ستائیسویںشب کوبارہ ر رکعت نماز تین سلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ قدر ایک بار اور سورہ اخلاص ٣ بار پڑھے اور سلام کے بعد ستر مرتبہ استغفار پڑھے نبیوں کی عبادت کا ثواب ہے:۔
٢:۔اسی شب کو آٹھ رکعات نماز چار سلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص ٢٧ بار پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرے انشاء اللہ مغفرت فرمائے گا۔
٣:۔رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو دو رکعت نمازپڑھے ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ التکاثرر ایک بار اور سورہ اخلاص ٣ بار پڑھے اور سلام کے بعد ستر مرتبہ کلمہ پڑھے یہ نماز عذاب قبر سے نجات کیلئے بہت افضل ہے۔اس کے پڑھنے سے اللہ قبر کی سختی سے محفوظ رکھتا ہے۔
٤:۔ستائیسویں شب کو سورہ ملک کو سات بار پڑھنا بہت فضیلت والا عمل ہے ۔
٥:۔ستائیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص سات بار پڑھے بعد سلام ستر مرتبہ یہ تسبیح پڑھے
استغفر اللہ العظیم الذی لاالہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ
اس نماز کو پڑھنے والے کو مصلے سے اٹھنے سے پہلے اس کے اور اس کے والدین کے گناہ بخش دئیے جائیں گے اور فرشتوں سے کہا جائے گا کہ اس کے لئے جنت کو آراستہ کردو ۔
٦:۔رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کوبارہ ر رکعت نماز تین سلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الم نشرح ایک بار اور سورہ اخلاص ٣ بار پڑھے اور سلام کے بعد ستائیس با سورہ قدر پڑھے بے شمار عبادت کا ثواب ہے:۔
٧:۔ستائیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر تین بار سورہ اخلاص پچاس مرتبہ پڑھے اور سلام کے بعد سجدے میں سر رکھ کر یہ تسبیح ایک بار پڑھے ۔
سبحان اللہ والحمدللہ ولاالہ الا اللہ واللہ اکبر
اس کے بعد جو حاجت ہو اسے طلب کرے انشاء اللہ اللہ تعالیٰ پوری کریں گے
پانچویں شب قدر :۔١:۔انتیسویں شب کو چار رکعات نماز دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر ایک بار اور سورہ اخلاص تین بار پڑھے سلام کے بعدسورہ الم نشرح ستر مرتبہ پڑھے یہ نماز کامل ایمان کےلئے بہت افضل ہے۔
٢:۔انتیسویں شب کو چار رکعت نماز دوسلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک بار سورہ قدر اور سورہ اخلاص پانچ بار پڑھے سلام کے بعد درود شریف ایک سو مرتبہ پڑھے انشاء اللہ بخشش و مغفرت عطاء ہوگی:۔
جمعۃ الوداع:۔رمضان المبارک کے آخری جمعۃ المبارک کو نماز جمعہ کے بعد دو رکعت نماز اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں سور ہ فاتحہ کے بعد سورہ زلزال ایک بار اور سورہ اخلاس دس مرتبہ اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ کافرون تین بار پڑھے سلام کے بعد دس مرتبہ درود شریف پڑھے۔
٢:۔دو رکعت نماز اسطرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ تکاثر ایک بار اور سورہ اخلاص دس مرتبہ اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی تین بار سورہ اخلاص ٢٥ بار پڑھے سلام کے بعد درود شریف پڑھیں اللہ تعالیٰ قیامت تک بے انتہا عبادت کا ثواب ہے۔
یہ چند ایک نوافل و وظائف ہیں لیلۃ القدر اللہ کی عبادت میں گزاریں۔
نوٹ:۔جو بندہ خدا ان کو پڑھ کر ان پر عمل کرے اس سے گزارش ہے کہ میرے والدین میرے بھائیو اور بندہ ناچیز کےلئے دعا کرے اللہ میرے والدین اور میرے بہن بھائیو کو صحت و تندرستی اور عمر خضر عطاء فرمائےآمین ثم آمین
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberLorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry's standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book. It has survived not only five centuries, but also the leap into electronic typesetting, remaining essentially unchanged. It was popularised in the 1960s with the release of Letraset sheets containing Lorem Ipsum passages, and more recently with desktop publishing software like Aldus PageMaker including versions of Lorem Ipsum.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberIt is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout. The point of using Lorem Ipsum is that it has a more-or-less normal
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThere are many variations of passages of Lorem Ipsum available, but the majority have suffered alteration in some form, by injected humour, or randomised words which don't look even slightly believable. If you are going to use a passage of Lorem Ipsum, you need to be sure there isn't anything embarrassing hidden in the middle of text.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThe standard chunk of Lorem Ipsum used since the 1500s is reproduced below for those interested. Sections 1.10.32 and 1.10.33 from "de Finibus Bonorum et Malorum" by Cicero are also reproduced in their exact original form, accompanied by English versions from the 1914 translation by H. Rackham.