تم سے شراب اور جوئے کا حکم پوچھتے ہيں(۱) تم فرما دو کہ ان دونوں ميں بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے کچھ دنيوی نفع بھی(۲) اور ان کا گناہ انکے نفع سے بڑا ہے(۳)۔
They ask you the precept of wine and gambling. Say you, 'in both there is great sin and also some wordly profit for the people but their sin is greater than their profit and ask you what they ought to spend, say you, 'that which is saved after your needs'. Thus, Allah explains to you His Signs so that you may do after reflecting,
(پ۲، البقرۃ:۲۱۹)
Hadith / حدیث پاک
حضرتِ سیِّدُناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے
حضرتِ سیِّدُناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِعظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے:''جس نے حج کیا اور فحش کلامی نہ کی اور فسق نہ کیا تو وہ (گناہوں سے پاک ہو کر) ایسا لوٹاجیسے اس دن کہ ماں کے پیٹ سے پید اہواتھا۔
(صحیح مسلم ،کتاب الحج ، باب فضل الحج ولعمرہ ، الدیث ۱۳۵0 ، ص ۱۹0۳)