Book Name: Ghair Anbia Aur Malaika Ke Liye Alaih Salam Likhna Kaisa?
Author: Mufti Muhammad Faiz Ahmad Awaisi
زیر نظر کتاب "غیر انبیاء اور ملائکہ کے لیئے علیہ السلام لکھنا کیسا؟" مفتی فیض احمد اویسی رحمۃ اللہ علیہ کی بہت خوبصورت تصنیف ہے جس کا مطالعہ قاری کے لیے بہت مفید ہے ۔۔۔۔ اس کی تصنیف کے بارے میں مفتی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ "ہمارے دور میں یہ مرض عام ہے کہ سیدنا علی المرتضی و حسنین کریمین و سیدہ فاطمہ طیبہ طاہرہ و دیگر آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے افراد کریمہ کے علاوہ سابقہ انبیاء علیہم السلام کی بعض اہل پر لفظ "علیہ السلام " کا استعمال کرتے ہیں عوام کے علاوہ واعظین و مقررین کی عام عادت بن گئی ہے شیعہ فرقہ کے دیکھا دیکھی یہ مرض بڑھ رہا ہے ۔ اہل سنت علماۓ کرام کے دو (2) گروہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔ (1-)۔مجوزین( جائز کہنے والے)یہ بہت تھوڑے ہیں (2-)۔ غیر مجوزین (ناجائز کہنے والے)۔۔۔ فقیر اویسی غفرلہ اور اس کے اکابر صالحین علماء و مشا‏ئخ محققین کا یہی دوسرا موقف مختار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ مسئلہ چنداں اہم بھی نہیں ، مجوزین بھی اس کا اطلاق ضروری نہیں سمجھتے ۔ وہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی ایسا کہہ دےتو حرج نہیں اور غیر مجوزین بھی کہنے والے کو مجرم یا گنہگار نہیں سمجھتے صرف مکروہ تنزیہی کہتے ہیں اور مکروہ تنزیہی کا ارتکاب گناہ بھی نہیں۔ بہتری اسی میں ہے کہ ایسا اطلاق نہ ہو بلکہ عادت ختم کر دی جاۓ تاکہ مذہب شیعہ سے تشابہ اور اس کی ترویج نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔ مصنف فرماتے ہیں کہ مجھے اس رسالہ کے لکھنے کی ضرورت نہ تھی لیکن جب دیکھا کہ یہ مرض بڑھتا جا رہا ہے اور ایک فاضل نے اس کے جواز پر رسالہ لکھ کر مرض کو تقویت پہنچائی ۔پھر غیرمجوزین پر نازیبا الفاظ بھی خوب لکھے ۔ لیکن چونکہ وہ رسالہ اہلسنت میں سے شائع ہوا اسی لیے عوام اہلسنت کو دھوکہ سے بچانے اور حقیقت واضح کرنے کے لیے یہ رسالہ لکھا۔
Categories : Islami Taalimaat  -  Preaching Goodness Dawat Tableeqh
Book's Language: Urdu
Available Languages This Book Is Not Available In Any Other Language.
Statistics : This Book Has Been Seen (3197) Times & Downloaded (874) Times.
Download : Download Read Online: Read Uploaded : 2006-08-01
Related Books / دعاؤں کی طالب ۔ نفس اسلام ٹیم

  • Topics
  • Authors
  • Languages
  • Volumes
  • Magazines
  • Islamic Months