Book Name: Shan-e-Habeeb IL Bari Min Riwayatul Bukhari
Author: Allama Ghulam Mustafa Mujaddadi
کتب احادیث میں جو مقام الصحیح البخاری کا ہے ، محدثین میں وہی مرتبہ امام بخاری علیہ رحمۃ کا ہے ........ امام بخاری علیہ رحمۃ نے محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درس کو عام کرنے کیلیۓ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف و کمالات کے مختلف گوشے احادیث سے اس طرح اجاگر کیۓ ہیں کہ ہر قاری اس سے پورا پورا استفادہ کر سکتا ہے اور اپنے ایمان و ایقان کو جلا بخش سکتا ہے مگر ہزاروں احادیث کے اس مجموعہ سے تلاش کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں تھی ۔ لہذا عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آسانی کے لیے محترم جناب غلام مصطفی مجددی صاحب زیدہ مجدہ نے شب و روز کے مطالعہ کا حاصل "شان حبیب الباری من روایات البخاری" کے نام سے شمائل و خصائل رسول انام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مرتب کر کے بہت بڑا کام سر انجام دیا...... فاضل مصنف نے "شان حبیب الباری من روایات البخاری" کو اتنے پیارے انداز میں ترتیب دیا کہ اہل علم و نظر جھوم اٹھیں گے۔ فاضل مؤلف نے اس اصح الکتب "بخاری شریف" کے صفحات سے ایسے ایسے موتی چن کر کتاب کے صفحات پر سجا دیے ہیں جن کے ہر پہلو سے شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنیاں جھلکتی ہیں ۔ اگرچہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک ایک لفظ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شان حبیب باری صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ترجمان ہے اور جس زبان اقدس سے یہ الفاظ نکلے ہیں اس سے بڑھ کر شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کوئی دوسرا ماخذ نہیں ہو سکتا۔ تاہم ان جواہرات کو اردو زبان میں جس خوبصورتی سے جناب غلام مصطفی مجددی صاحب کے قلم نے سجا کر پیش کیا ہے اس کیلیۓ وہ لائق صد ستائش ہیں۔
Categories : Ilm-e-Ghaib-e-Rasool  -  Hayat-un-Nabi  -  Shuruhaat-e-Hadees  -  Kutub-e-Ahadees  -  Radd-e-Bad Mazhab  -  Preaching Goodness Dawat Tableeqh  -  Conflicted Issues  -  Beliefs - Aqaid  -  Ahadees of Prophet Muhammad  -  Ikhtiyaraat-e-Mustafa  -  Tawassul-o-Istianat
Book's Language: Urdu
Available Languages This Book Is Not Available In Any Other Language.
Statistics : This Book Has Been Seen (2901) Times & Downloaded (981) Times.
Download : Download Read Online: Read Uploaded : 2011-01-21
Related Books / دعاؤں کی طالب ۔ نفس اسلام ٹیم

  • Topics
  • Authors
  • Languages
  • Volumes
  • Magazines
  • Islamic Months