Book Name: Aulad Ko Sikhao Muhabbat Rasool (Sallallaho Alaihi Wasallam) Ki
Author: Dr Muhammad Abdah Yamani
"اولاد کو سکھاؤ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی " کیا ہی خوب ہے زیر نظر کتاب کا عنوان اور کیا کہنے ڈاکٹر محمد عبدہ یمانی کے حسن انتخاب کے جن کا موضوع سخن ہی اشاعت حب رسول بنا جو ورثہ اسلاف ہے ۔ صحابہ کرام کا سرمایۂ حیات ہے جس کے لیے ان کا جینا مرنا تھا جس کی انہوں نے اپنے خون سے آبیاری کی ۔ جس کی خاطر اپنے تن من دھن کی بازی لگا دی اور جس پر اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا ۔اسی کی راہ میں کھو گۓ۔ اسی کو اپنا توشہ آحرت بنایا ۔اسی کے صدقے قیصرو کسری کی شان و شوکت ان کے فقر کے آگے ماند پڑ گئی اور اسی کے صدقے ہی "رضی اللہ عنھم و رضو عنہ " کا لقب پایا۔ یہ ورثہ محبت آج ہمارے ہاتھوں میں ایک امانت ہے اور اسی کا بیج مصنف کتاب جناب ڈاکر محمد عبدہ یمانی اپنی اولاد کے دلوں میں بونے کی تعلیم دے رہے ہیں۔ اگر ہم یہ کر گزریں تو یقینا ہماری اولاد کے دل سیرت طیبہ کے ساتھ وابستہ ہو جائیں ۔ عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سارے کے سارے پہلو ان کی آنکھوں کے سامنے اجاگر ہو جائیں گے ،اپنے آئینۂ دل میں جمال مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکا عکس دیکھ لیں گے۔ کمال خلق و خلق ان کے دلوں کو موہ لے گا اور اسی شمع محبت کو وہ اپنے ہاتھوں میں تھام کر کفر و ضلال کی ظلمتوں کا سینہ چیرتے ہوۓ اپنی زندگی کی کٹھن راہوں کو طے کر لیں گے۔ اس کتاب کو Download یا Read کرنے کے لیے نیچے دیے ہوے لنک پر کلک کریں.
Categories : Love Of Prophet Muhammad (Sallallaho Alaihi Wasallam)  -  Auwlaad Ke Huqooq  -  Huqooq-ul-Ibaad  -  Beliefs - Aqaid
Book's Language: Urdu
Available Languages This Book Is Not Available In Any Other Language.
Statistics : This Book Has Been Seen (3278) Times & Downloaded (919) Times.
Download : Download Read Online: Read Uploaded : 2011-01-20
Related Books / دعاؤں کی طالب ۔ نفس اسلام ٹیم

  • Topics
  • Authors
  • Languages
  • Volumes
  • Magazines
  • Islamic Months