Book Name: Huzoor (Sallallaho Alaihi Wasallam) Ne Mut'addid Nikah Kyon Kiye
Author: Mufti Muhammad Khan Qadri
اس کائنات میں سب سے پاکیزہ شخصیت اللہ تعالی کے رسول اور نبی کی ہوتی ہے بلکہ جہاں جہاں کہیں ظاہرو باطن میں طہارت و پاکیزگی ہے وہ انہی کی تعلیم ، جدوجہد اور تربیت کا نتیجہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ حضرات انبیاء علیہم السلام کے بارے میں یہ عقیدہ ہے کہ وہ معصوم ہوتے ہیں ، ان کی زندگی ہر گناہ سے محفوظ و مامون ہوتی ہے ، اللہ تعالی کی طرف سے ان کی حفاظت کا اسقدر انتظام و اہتمام ہوتا ہے کہ وہ حالت نیند میں بھی غافل نہیں ہوتے ان کا خواب بھی وحی الہی ہوتا ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تمام رسولوں اور انبیاء کے سردار اور تاجدار ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پاکیزگی اور عصمت میں سب سے بلند ہونگے۔ لیکن اسلام کی مخالفت اور اس سے تعصب و جہالت کی وجہ سے بعض مستشرقین کی طرف سے حضور جان رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر ایسے ایسے الزامات لگاۓ گۓ جنہیں انسان پڑھ سن کر حیران ہی رہ جاتا ہے ۔ مثلا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی نفس پرست تھی اور اسی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے متعدد نکاح کیۓ تھے حالانکہ آپ پر ایسا طعن آپ کی ظاہری حیات میں کسی جانی دشمن نے بھی نہیں کیا ، اور کچھ مسشرقین نے بھی تسلیم کیا کہ ایسی کسی بات کا تعلق رسالتماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس سے ہرگز نہیں ، آج اسلام مخالف قوتیں اس مسئلہ کو بڑے زور و شور سے اٹھا رہی ہیں تاکہ لوگوں کے اذہان کو اور سفر اسلام کے خلاف پراگندہ کر کے اسلام سے دور کیا جا سکے ۔مصنف نے زیر نظر کتاب میں اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف اٹھنے والے سوالات کے جوابات کے لیۓ کمر ہمت باندھی ہے
Categories : Khasayes-e-Mustafa (Sallallaho Alaihi Wasallam)  -  Aitrazaat Ke Jawabaat  -  Beliefs - Aqaid
Book's Language: Urdu
Available Languages This Book Is Not Available In Any Other Language.
Statistics : This Book Has Been Seen (2539) Times & Downloaded (791) Times.
Download : Download Read Online: Read Uploaded : 2010-05-11
Related Books / دعاؤں کی طالب ۔ نفس اسلام ٹیم

  • Topics
  • Authors
  • Languages
  • Volumes
  • Magazines
  • Islamic Months