Book Name: Ghayabana Janaza Jayez Nahi
Author: Dr. Muhammad Ashraf Asif Jalali
جب حالات کی رو میں بہتے ہوے بازاروں اور چوکوں میں ہر طرف اندھا دھند غائبانہ نماز جنازہ کو رواج دیا جانے لگا تو ادارہ صراط مستمیم پاکستان نے اظہار حق کے لیے 8 مارچ 2008ء کو حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے دربار شریف کے وسیع و عریض ہال میں ایک تاریخی غائبانہ جنازہ سیمینار منعقد کیا جس میں مولانا ڈاکٹر اشرف آصف جلالی صاحب دامت برکاتھم العالیہ نے احقاق حق کی خاطر دلائل و براھین سے بھر پور مقالہ پیش کیا۔ اس علمی اجتماع اور تحقیقی مقالہ کے دور تک اثرات مرتب ہوۓ اس پر جو لوگ غائبانہ نماز جنازہ کو اپنے خود ساختہ مسلک کی کمپین قرار دے چکے تھے ان کی حوصلہ شکنی ہوئی۔ چنانچہ انہوں نے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی صاحب کے دلائل کو رد کرنے کی کوشش کی اور ایک محاذ کھول دیا اور ہفت روزہ غزوہ "مجلہ الدعوۃ " اور ہفت روزہ اہلحدیث وغیرہ میں ہرزہ سرائی کی گئی غیر مقلدین اور انکے حاشیہ برداروں کی طرف سے جو بھی لکھا گیا اس کے لفظ لفظ کا جواب بڑے سنجیدہ طریقہ سے دیا گیا۔ اس سلسلہ میں قبلہ ڈاکٹر صاحب کے شاگردان رشید اور نامور مدرسین حضرت مولانا عابد جلالی اور حضرت مولانا محمد اعظم اشرفی نے غیر مقلدین کو دندان شکن جواب دیے۔ قبلہ ڈاکٹر صاحب نے بھی مزید تین مقالہ جات رقم کیے۔ ملک کے طول و عرض سے مفتیان کرام ، شیوخ الحدیث ، فقہا اور مفکرین نے اس موضوع پر ڈاکٹر صاحب کی تائید میں لکھا۔اس تمام علمی ذخیرہ کو اب چھ (6) ابواب کی شکل میں پیش کیا جارہا ہے۔
Categories : Preaching Goodness Dawat Tableeqh  -  Radd-e-Bad Mazhab  -  Dua Bad Namaz-e-Janaza  -  Aitrazat Ke Jawabat
Book's Language: Urdu
Available Languages This Book Is Not Available In Any Other Language.
Statistics : This Book Has Been Seen (2965) Times & Downloaded (738) Times.
Download : Download Read Online: Read Uploaded : 2009-05-13
Related Books / دعاؤں کی طالب ۔ نفس اسلام ٹیم

  • Topics
  • Authors
  • Languages
  • Volumes
  • Magazines
  • Islamic Months