Book Name: Doo Al Siraj Sharh Durood e Taaj
Author: Mufti Muhammad Faiz Ahmad Awaisi
درود تاج شریف دلائل الخیراب شریف کی طرح نہایت ہی مؤثر اور مقبول وظیفہ ہے۔ صدیوں سے ہر سلسلے کے اولیاء کرام اور ہر مسلک کے علماۓ کرام پڑھتے چلے آرہے ہیں ۔ نہ تو اس پر کسی نے شرعی حیثیت سے اسے ناجائز کہا ، نہ اس کی عربیت پر کسی طرح کا اعتراض کیا۔ بلکہ تمام نے بالاتفاق اسے ناصرف ورد زبان بنایابلکہ روحانیت کی جلاء کے لیے اکثیر سی تاثیر کا اظہار فرمایا ۔ بلکہ حل مشکلات کا تیر بہدف نسخہ بتایا ۔ اور بالخصوص حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت مبارکہ کے لیے تو کیمیا سے بڑھ کر فرمایا ۔ تحریک وہابیت کے بعد شرک کے مفتیوں نے سر اٹھایاتو مشائخ کرام کے دوسرے معمولات کی طرح درود تاج شریف بھی ان کے پہلے مولوی رشید احمد گنگوہی نے اپنے فتاوی میں اس کے ورد کو شرک لکھا ، علت یہ بتائی کہ اس میں "دافع البلاء والوباء" جیسے کلمات شرکیہ ہیں۔اس کے اس واہمہ ظالمہ کو امام اہل سنت مجدد دین و ملت شیخ الاسلام و المسلمین امام احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ عنہ نے "الامن و العلی" لکھ کر ہمیشہ ہمیشہ تک دفنایا۔ ایک عرصہ تک تو فتواۓ گنگوہی مردہ بے جان کی طرح پڑا رہا ۔ لیکن گنگوہی کے پیرو کار اس مردہ بے جان کو پھٹے پرانے کفن میں کفنا کر اپنی جماعت کو اس کا مکروع چہرہ دکھانے کے لیے باہر لاۓ ۔ ------------------- زیر نظر کتاب میں مصنف علیہ رحمۃ نے درود تاج شریف کی علمی اور شرعی حیثیت کا دفاع کیا ہے اور بتایا ہے کہ گمراہ بد مذہب لوگوں کا اس کے خلاف پروپیگینڈا کرنا اور اسے غلط بتانا ان کی اپنی شیطانیت کا ثمر ہے ورنہ اسلام میں یہ ایک محمود عمل ہے اور علما‎ۓ ربانی نے ہمیشہ اسے اپنے سینے سے لگاۓ رکھا اور ورد لب بناۓ رکھا۔
Categories : Radd-e-Bad Mazhab  -  Preaching Goodness Dawat Tableeqh  -  Sirat-e-Mustafa  -  Beliefs - Aqaid  -  Quranic Literature
Book's Language: Urdu
Available Languages This Book Is Not Available In Any Other Language.
Statistics : This Book Has Been Seen (8246) Times & Downloaded (964) Times.
Download : Download Read Online: Read Uploaded : 2014-07-22
Related Books / دعاؤں کی طالب ۔ نفس اسلام ٹیم

  • Topics
  • Authors
  • Languages
  • Volumes
  • Magazines
  • Islamic Months