Book Name: Rasayel Milad-e-Noor e Mujassam
Author: Mufti Muhammad Faiz Ahmad Awaisi
ہر خاص و عام شخص جانتا ہے کہ اللہ تعالی ہی ہر شۓ کا خالق حقیقی ہے ۔ دن، رات ہوں یا ماہ و سال اسی نے تخلیق فرماۓ۔ اور ان میں سے بعض پر بعض کو فضیلت و بزرگی سے سرفراز فرمایا۔ لیکن ہر دن، رات اور ماہ اپنے اندر کوئی ایسی جزوی فضیلت رکھتا ہے جو اسے دوسرے سے ممتاز و منفرد کرتی ہے ۔ اسی طرح شب ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام راتوں پر فضیلت رکھتی ہے۔ اس رات کی فضیلت کو شب عاشورہ ، شب براءت اور نہ ہی شب قدر پا سکتی ہے۔ کیونکہ لیلۃ القدر میں قرآن نازل ہوا اور فرشتے نازل ہوتے ہیں ۔ مگر شب میلاد میں جمیع مخلوقات الہیہ کے نبی اور اللہ عزوجل کی رحمت خاص اور نعمت کبری ، حضور شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لاۓ ۔جن کے طفیل تمام جہان بنایا گیا۔ اکر حصور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا نہ ہوتے تو نہ زمین پیدا ہوتی نہ آسمان ، چاند و سورج ، دن و رات ، ماہ و سال کچھ بھی نہ ہوتے ۔ ہر شے کی تخلیق کا باعث آپ کی ذات مقدسہ ہے ۔ آپ ہی ہر شۓ اور جملہ نعمتوں کی اصل ہیں ۔ آپ نہ ہوتے تو کچھ نہ ہوتا ۔۔۔ زیر نظر کتاب میں مصنف علیہ رحمۃ نے حضور علیہ السلام کے میلاد شریف کے ثبوت میں قرآن و حدیث و اجماع امت و اولیاۓ کرام سے ثبوت میں رسائل تصنیف کیے ہیں۔
Categories : Beliefs - Aqaid  -  Birthday of Prophet  -  Azmat-e-Mustafa  -  Love Of Prophet Muhammad (Sallallaho Alaihi Wasallam)
Book's Language: Urdu
Available Languages This Book Is Not Available In Any Other Language.
Statistics : This Book Has Been Seen (2171) Times & Downloaded (704) Times.
Download : Download Uploaded : 2013-04-28
Related Books / دعاؤں کی طالب ۔ نفس اسلام ٹیم

  • Topics
  • Authors
  • Languages
  • Volumes
  • Magazines
  • Islamic Months