You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Imam Ahmad Raza Aur Aalam-e-Islam امام احمد رضا اور عالم اسلام |
Description | |
عالم اسلام میں امام احمد رضا خان کی جس طرح پذیر رائی ہوئی اس کا کچھ اندازہ فتاوی الحرمین ، حسام الحرمین ، الدولۃ المکیہ اور الاجازات وغیرہ کے مطالعہ سے ہوتا ہے ۔ الصوارم الہندیہ ، مقالات یوم رضا ، فاضل بریلوی علماۓ حجاز کی نظر میں ، المیزان ، انوار رضا ، امام احمد رضا ارباب علم و دانش کی نظر میں ، مجددالامہ ، جہان رضا ، خیابان رضا وغیرہ کتب بھی عالم اسلام میں امام احمد رضا خان کی عظمت و رفعت کو مزید اجاگر کرتی ہیں ۔۔۔۔۔اس خصوص میں امام احمد رضا خان کی تصنیف الدولۃ المکیہ نہایت ممتاز ہے ، اس پر بکثرت علماۓ اسلام نے تقاریز لکھی ہیں جن میں سے بہت سی شائع ہو گئیں اور کچھ غیر مطبوعہ بریلی میں محفوظ رہیں ، حسن اتفاق کہ غیر مطبوعہ اصل تقاریز کا یہ علمی ذخیرہ پاکستان میں دستیاب ہو گیا۔زیر نظر کتاب "امام احمد رضا اور عالم اسلام" کے مصنف نے 1981ء کے اوائل میں ان تقاریز کی تدوین کا کام شروع کیا اور کتاب ھذا میں بحمداللہ تعالی یہ تقاریز شائع کی گئی ہیں اور ساتھ ہی امام احمد رضا خان کی حیات اور کارناموں پر ایک مقالہ بھی شامل کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔ ایک بات قابل توجہ ہے ، علماۓ اسلام نے تقاریز اس انداز سے لکھی ہیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ امام احمد رضا سے ان حضرات کے برسوں سے مراسم تھے حالانکہ امام احمد رضا خان کا حرمین شریفین میں قیام مجموعی طور پر چند ماہ رہا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ان حضرات نے امام احمد رضا خان کی شخصیت و علمیت سے متائثر ہو کر اپنے اپنے تائثرات قلمبند کیۓ اور ایک ہندی عالم کے بارے میں اس طرح دل کھول کر اظہار خیال کیا جیسے وہ ان کے ساتھ برسوں رہا ہو ۔ بلاشبہ حرمین شریفین میں کسی کا اس طرح مرکز نگاہ بن جانا خود فضل عظیم ہے ۔ |
|
Author | Masood Ahmad Professor Dr پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد |
Language | Urduاردو |
Categories | > Biography - Seerat سیرت و سوانح > Sirat-e-Ulama-e-AhleSunnat سیرتِ علماءِ اہلِ سنّت > Imam Ahmad Raza Khan امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 10590 |
Downloads | 1246 |